Wednesday, 6 May 2026

سر سے دوپٹے اٹھائے اور گلے میں ڈال کر

باپ کی نصیحت


 سر سے دوپٹے اُٹھائے اور گلے میں ڈال کر

باپ کی پگڑی گرانے کو چلی ہیں بیٹیاں

محرم و نامحرمی کی بندشیں سب توڑ کر

اجنبی محفل سجانے کو چلی ہیں بیٹیاں

عصمتیں لٹ جائیں گی پھر روئیں گی چلائیں گی

ہاتھ کچھ نہ آئے گا پھر وہ فقط پچھتائیں گی

بیٹی میری اور تیرے بھائیوں کی عزت رہے

باپ کی باتیں اسے پھر تب کہیں یاد آئیں گی

جان لو تم پر ضروری ہے خدا کی بندگی

اس لیے خاوند کے کہنے پر گزارو زندگی

جلد بازی میں اُٹھانا نہ کوئی ایسا قدم

عمر بھر تم کو اٹھانی پھر پڑے شرمندگی

جس کسی خاتون کو میری نصیحت یاد ہے

با خدا وہ ازدواجی زندگی میں شاد ہے

اور مبادا جو کہے یہ ہے فقط اک فلسفہ

اس کی حامی زندگی اور آخرت برباد ہے


سردار حمادؔ منیر

No comments:

Post a Comment