Saturday, 9 May 2026

خالق کل نے بھی کی ثنائے نبی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خالقِ کُل نے بھی کی ثنائے نبیﷺ

رحمتِ دو جہاں بن کے آئے نبیﷺ

آپﷺ کی زیست قرآن کی تفسیر ہے

معجزے کیوں نہ ہم کو دکھائے نبیﷺ

اپنی اپنی جگہ سب نے تعظیم دی

تھے شجر اور حجر آشنائے نبیﷺ

دھوپ محشر کی اس کو ستائے گی کیا

جو کو ہو اعتقادِ ردائے نبیﷺ

دونوں عالم نظر مجھ کو آنے لگیں

رکھ لوں آنکھوں میں گر خاکِ پائے نبیﷺ

اس کی جھولی میں کونین کی دولتیں

وہ جو بن جائے ہانی گدائے نبیﷺ


ام ہانی

رخسانہ نکہت لاری

No comments:

Post a Comment