Thursday, 3 September 2015

بات دل کو مرے لگی نہیں ہے

بات دل کو مِرے لگی نہیں ہے 
میرے بھائی یہ شاعری نہیں ہے 
جانتی ہے مِرے چراغ کی لو 
کون سے گھر میں روشنی نہیں ہے
وہ تعلق بھی مستقل نہیں تھا 
یہ محبت بھی دائمی نہیں ہے 
میں جو قصہ سنا چکا تو کھلا 
کوئی دیوار بولتی نہیں ہے 

عمران عامی

No comments:

Post a Comment