Sunday, 17 January 2016

دنیا میں سراغ رہ دنیا نہیں ملتا

دنیا میں سراغِ رہِ دنیا نہیں ملتا
دریا میں اتر جائیں تو دریا نہیں ملتا
باقی تو مکمل ہے تمنا کی عمارت
اک گزرے ہوئے وقت کا شیشہ نہیں ملتا
جاتے ہوئے ہر چیز یہیں چھوڑ گیا تھا
لوٹا ہوں تو اک دھوپ کا ٹکڑا نہیں ملتا
جو دل میں سمائے تھے وہ اب شاملِ دل ہیں
اس آئینے میں ۔۔ عکس کسی کا نہیں ملتا
تُو نے ہی تو چاہا تھا کہ ملتا رہوں تجھ سے
تیری یہی مرضی ہے تو اچھا نہیں ملتا
دل میں تو دھڑکنے کی صدا بھی نہیں مشتاقؔ
رستے میں ہے وہ بھیڑ کہ رستہ نہیں ملتا

احمد مشتاق

No comments:

Post a Comment