Monday, 18 January 2016

بجھنے کے بعد جلنا گوارا نہیں کیا

بجھنے کے بعد جلنا گوارا نہیں کیا
ہم نے کوئی بھی کام دوبارا نہیں کیا
اچھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہ
دنیا نے کیوں خیال ہمارا نہیں کیا؟
جینے کی لت پڑی نہیں شاید اسی لیے
جھوٹی تسلیوں پہ ۔۔ گزارا نہیں کیا
یہ سچ اگر نہیں تو بہت جھوٹ بھی نہیں
تجھ کو بھلا کے، کوئی خسارا نہیں کیا

شہریار خان

No comments:

Post a Comment