Friday, 5 February 2016

وطن کا نگہبان بنایا تھا جن کو

وطن کا نگہبان بنایا تھا جن کو
وہی آبروئے وطن لوٹتے ہیں
اشاروں پہ رہبر کے ہوتا ہے سب کچھ
 غلط ہے ہمیں راہ زن لوٹتے ہیں
کوئی موجِ طوفاں انہیں بھی ڈبو دے
 جو ناموسِ گنگ و جمن لوٹتے ہیں
وہ کس منہ سے لیتے ہیں نامِ شہیداں
شہیدوں کا جو خود کفن لوٹتے ہیں
انہیں کیا خبر، کتنے نادان ہیں وہ
لٹیرے خود اپنا ہی دھن لوٹتے ہیں

حفیظ بنارسی

No comments:

Post a Comment