جوانی ہے غزل خوانی کے دن ہیں
تمناؤں کی نادانی کے دن ہیں
نگاہوں میں جھجک ہے دل میں دھڑکن
محبت کی نگہبانی کے دن ہیں
بہت معصوم ہے ایک ایک لغزش
ہزاروں میکدے ہوں جس میں شامل
کچھ ایسی تشنہ سامانی کے دن ہیں
یہ حسنِ بت شکن،۔۔ اللہ اکبر
صنم خانوں کی ویرانی کے دن ہیں
روشؔ یہ دولتِ سرمد مبارک
غمِ دل کی فراوانی کے دن ہیں
روش صدیقی
No comments:
Post a Comment