راحت ملی نہ کاوشِ عزمِ سفر گئی
منزل اگر یہی ہے تو دل سے اتر گئی
دشمن چھپے ہوئے ہیں جہاں تاک میں وہاں
میری نظر گئی نہ تمہاری نطر گئی
ممنونِ زلفِ دوست ہے بزمِ خیالِ یار
بے ساختہ گمان کسی کی طرف گیا
جب گدگدا کے نسیمِ سحر گئی
تجھ بِن مِرا مذاق اڑانے کے واسطے
ہر مہ جبیں نقاب اٹھا کر ٹھہر گئی
یہ اشک آرزو میں بہیں گے اسے طرح
ایسی ندی نہیں جو چڑھی اور اتر گئی
اے شادؔ مجھ کو حبِ وطن کے لحاظ سے
کہنا پڑے گا کہ اچھی گزر گئی
شاد عارفی
No comments:
Post a Comment