Monday, 14 March 2016

مشکل سے اس بت کی قسمیں

مشکل سے اس بت کی قسمیں
دو سچی ہوتی ہیں دس میں
کاش مِرا دل بس میں ہوتا
ورنہ اس محفل کی رسمیں
اس کافر پر آئی جوانی
اور جوانی کس کے بس میں
ان پہروں سے کیا ہوتا ہے
پھول نہیں کانٹوں کے بس میں
وعدے پر مجبور نہیں تم
کیوں کھاتے ہو جھوٹی قسمیں
اک بھینی بے نام سی خوشبو
شامل ہے ہونٹوں کے رس میں
خنجر سے شمشیر بنے گا
وہ ظالم دو چار برس میں
لڑنے کا الزام نہ دیجے
نظریں ملتی ہیں آپس میں
وقت انہیں جھٹلا دیتا ہے
سب کھاتے ہیں جھوٹی قسمیں
شادؔ بڑے شاعر کھاتے ہیں
اِس کا جھوٹا، اُس کی قسمیں

شاد عارفی

No comments:

Post a Comment