Tuesday, 8 March 2016

کیا ہم نے عذاب شب ہجراں نہیں دیکھا

کیا ہم نے عذابِ شبِ ہجراں نہیں دیکھا
تم کو نہ یقیں آئے تو ہاں ہاں نہیں دیکھا
کيا ذوق ہے کیا شوق ہے سو مرتبہ ديکھوں
پھر بھی يہ کہوں جلوۂ جاناں نہيں ديکھا
جو دیکھتے ہیں دیکھنے والے تِرے انداز
تُو نے وہ تماشا ہی مِری جاں نہيں ديکھا
محشر ميں وہ نادم ہوں خدا يہ نہ دکھائے
آنکھوں نے کبھی اس کو پشيماں نہيں ديکھا
ہر چند تِرے ظلم کی کچھ حد نہيں ظالم
پر ہم نے کسی شخص کو نالاں نہيں رکھا
ملتا نہيں ہم کو دلِ گم گشتہ ہمارا
تُو نے تو کہیں اے غمِ جاناں نہيں ديکھا
لو اور سنو کہتے ہيں وہ ديکھ کے مجھ کو
جو حال سنا تھا وہ پريشاں نہيں ديکھا
کيا پوچھتے ہو کون ہے يہ کس کی ہے شہرت
کيا تم نے کبھی داغؔ کا ديواں نہيں ديکھا​

داغ دہلوی

No comments:

Post a Comment