Sunday, 13 March 2016

اپنی جانب کو جسے تو نے لبھایا ہو گا

اپنی جانب کو جسے تُو نے لبھایا ہو گا
کوئی اور اس کو سوا تیرے نہ بھایا ہو گا
در تلک جس کو رسائی تِرے ہو گی اس نے
سنگِ در چوم کے آنکھوں سے لگایا ہو گا
دے گا وہ حرص و ہوس کو نہ کبھی دل میں جگہ
دل میں جس شخص کے تُو آپ سمایا ہو گا
منہ تھا کیا ماہ کا کوٹھے پہ تِرے منہ چڑھتا
مہرِ پُر نور نے بھی منہ نہ دکھایا ہو گا
دردِ  سر تم جو بتاتے ہو نصیبِ اعدا
دردِ دل آپ کو عاشق نے سنایا ہو گا
درپۓ قتل نہیں میرے وہ قاتل اے دل
تیغِ ابرو کو جو کھینچا تو ڈرایا ہو گا
بے خطا تو نہیں ہوتے ہیں ظفرؔ وہ برہم
زلف کو ہاتھ کہیں تُو نے لگایا ہو گا​

 بہادر شاہ ظفر

No comments:

Post a Comment