شبِ فراق بھی چہرہ نما گزرتی ہے
کبھی چراغ بکف بھی ہوا گزرتی ہے
نہ آئی ساعتِ جاناں کہ جس کو آنا تھا
اور ایک ساعتِ جاں بارہا گزرتی ہے
کھلا یہی کہ شکست آشنا بھی ہے کیا کیا
وہ اک نگہ جو نبرد آزما گزرتی ہے
ہم اہل ہجر کو صحرا ہی ایک رستہ تھا
اب اس طرف سے بھی خلق خدا گزرتی ہے
کبھی یہ حال کہ مل کر بھی جی نہ بھرتا تھا
اور اب بغیر سلام و دعا، گزرتی ہے
رفاقتوں کا یہ موسم بھی دیکھنا تھا نصیرؔ
ہماری عمر ہمی سے جدا گزرتی ہے
نصیر ترابی
کبھی چراغ بکف بھی ہوا گزرتی ہے
نہ آئی ساعتِ جاناں کہ جس کو آنا تھا
اور ایک ساعتِ جاں بارہا گزرتی ہے
کھلا یہی کہ شکست آشنا بھی ہے کیا کیا
وہ اک نگہ جو نبرد آزما گزرتی ہے
ہم اہل ہجر کو صحرا ہی ایک رستہ تھا
اب اس طرف سے بھی خلق خدا گزرتی ہے
کبھی یہ حال کہ مل کر بھی جی نہ بھرتا تھا
اور اب بغیر سلام و دعا، گزرتی ہے
رفاقتوں کا یہ موسم بھی دیکھنا تھا نصیرؔ
ہماری عمر ہمی سے جدا گزرتی ہے
نصیر ترابی
No comments:
Post a Comment