ساتھ دے گا کوئی اب کیا سرِ منزل میرا
مجھ سے بیگانہ ہوا جاتا ہے خود دل میرا
دل گم گشتہ کو میں بیٹھ کے دم بھر رو لوں
چھوڑ دے ساتھ زرا حسرتِ منزل میرا
میرا ہر نقشِ قدم درس گاہِ عبرت ہے
میں وہاں ہوں کہ جہاں دخل تعقل کا نہیں
فیصلہ کر نہیں سکتے حق و باطل میرا
شرم آلود نگاہوں نے مجھے مارا ہے
نام کشتوں میں کسی کے نہ ہو شامل میرا
اور آواز نہ آئے گی کبھی کانوں میں
سننے والو! نہ سنو شورِ سلاسل میرا
مجھ کو طوفانِ حوادث کا نہیں خوف اثرؔ
ناخدا بحر ہے اور موج ہے ساحل میرا
اثر لکھنوی
No comments:
Post a Comment