دیکھوں ہوں یوں میں اس ستم ایجاد کی طرف
جوں صید وقتِ ذبح کے صیاد کی طرف
نے دانہ ہم قیاس کی نے لحاظِ دام
دھس گئے قفس میں دکھ کے صیاد کی طرف
غیروں کی بات پر نہ کہوں کان مت رکھو
پہنچانیں ہم نہ گل کو نہ ہم گل کے روشناس
منہ کر کے آنکھیں کھولیاں صیاد کی طرف
سامانِ نالہ سب ہے مہیا پر اے اثر
میں دیکھتاہوں تیری ہی امداد کی طرف
ثابت نہ ہووے خون مِرا روزِ باز پرس
بولیں گے اہلِ حشر تو جلاد کی طرف
سوداؔ تو اس غزل کو غزل در غزل ہی لکھ
ہونا ہے تجھ کو میرؔ سے استاد کی طرف
مرزا رفیع سودا
No comments:
Post a Comment