Sunday, 16 October 2016

وہ شفیعنا وہ حبیبنا کہ جو ہیں نہایت جستجو

نعت رسول کریمﷺ

وہ شفیعنٰا وہ حبیبنٰا کہ جو ہیں نہایت جستجو
مجھے اپنے پاس بلا لیا مجھے دی اجازت گفتگو
بَلَغَ العُلےٰ بکمالہٖ، یہ پڑھا انہی کے حضور میں
کَشَفَ الدُّجےٰ بِجَمَالِہِ یہ کہا ان کے رو برو
حَسُنَت جَمِیعُ خِصَالِہٖ یہی اک پیام قدم قدم
صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہٖ یہی اک کلام ہے کو بہ کو

میرے اس قدر جو گناہ تھے، وہ اسی یقیں کے گواہ تھے
کہ جونہی یہاں میں پہنچ گیا، وہ عطاۓ عفو ہے مو بہ مو
وہی سِرِ خاص کھلا یہاں کہ نہ کچھ زماں ہے نہ کچھ مکاں
کہ وہی ازل کہ وہی ابد۔، وہی مدعا، وہی آرزو
ابھی آۓ سعدئ خوش نوا، یہ کہا کے تُو نے بھی سن لیا
اسی ایک نعت سے مل گئی تِری عمرِ شعر کو آبرو

جمیل الدین عالی

No comments:

Post a Comment