Sunday, 16 October 2016

اے وطن کے سجیلے جوانو میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

رزمیہ گیت

اے وطن کے سجیلے جوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
سرفروشی ہے ایماں تمہارا
جرأتوں کے پرستار ہو تم
جو حفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

اے وطن کے سجیلے جوانو
بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریں
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں
قوم کے اے جرّی پاسبانوں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانو

جمیل الدین عالی

No comments:

Post a Comment