Wednesday, 18 January 2017

سفر ہو چار سو کا اور اک منزل سے ہو آئیں

سفر ہو چار سُو کا اور اک منزل سے ہو آئیں
ذرا ہم حال سے نکلیں تو مستقبل سے ہو آئیں
شمال و شرق میں جھانکیں جنوب و غرب میں اتریں 
مگر اس سے تو اچھا ہے کسی کے دل سے ہو آئیں
مگر یکسانیت میں ایسی یکسوئی قیامت ہے 
کہ بیٹھے بیٹھے خلوت میں تری محفل سے ہو آئیں
بہت دن ہو گئے اے دل! کہیں وحشت کیے ہم کو 
تجھے زحمت نہ ہو تو کوچۂ قاتل سے ہو آئیں
دلِ خوں گشتہ کی یہ آخری خواہش ہے کیا کیجے
صفِ احباب سے نکلیں، کفِ قاتل سے ہو آئیں

لیاقت علی عاصم

No comments:

Post a Comment