جان ہوتے ہوئے، بے جان برے لگتے ہیں
خوش ادا لوگ پریشان برے لگتے ہیں
اچھی لگتی ہیں مجھے نیلگوں آنکھیں، لیکن
ان میں ٹھہرے ہوئے طوفان برے لگتے ہیں
تیری رحمت سے تو انکار نہيں ہے، مولا
میں نے اک شخص کو کیا جیت کے ہارا، عامی
اب مجھے کھیل کے میدان برے لگتے ہیں
عمران عامی
No comments:
Post a Comment