Friday 17 January 2020

سو میرے ساتھ کوئی دوسرا خراب نہ ہو

سیاہی گرتی رہے اور دیا خراب نہ ہو
یہ طاقِ چشم اب اتنا بھی کیا خراب نہ ہو؟
ازل ابد میں ٹھنی ہے، سو میں نکلتا ہوں
مِری کڑی سے تِرا سلسلہ خراب نہ ہو
ازل ابد میں ٹھنی ہے سو میں نکلتا ہوں 
مِری وجہ سے تِرا سلسلہ خراب نہ ہو 
ہم اس ہوا سے تو کہتے ہیں کیوں بجھایا چراغ؟
کہیں چراغ کی اپنی ہوا خراب نہ ہو
مِری خرابی کو یکجا کرو کہیں نہ کہیں
مِرا معاملہ اب جا بہ جا خراب نہ ہو
خراب ہوں بھلے اس اشتہا میں ہم اور تم
پر ایک دوسرے کا ذائقہ خراب نہ ہو
میں اپنی شرط پہ آیا تھا اس خرابے میں
سو میرے ساتھ کوئی دوسرا خراب نہ ہو
گزر رہے ہو اِدھر سے تو ٹھیک سے گزرو
ہمارا خطِ خرابی ذرا خراب نہ ہو

شاہین عباس

No comments:

Post a Comment