Saturday, 25 January 2020

ایمنیسٹی کے تحت ہمارے اثاثے پیش ہیں

اثاثوں کی ڈیکلیئریشن

ایمنیسٹی کے تحت ہمارے اثاثے
پیش ہیں عالی جاہ
ایک عدد زباں
جو بولنا جانتی ہے
دماغ
جو سوچتا ہے
اختلاف کا شعور رکھتا ہے
دل
جو سچ کی گواہی دیتا ہے
ہاتھ
جو ظالم و جابر کو آئینہ دکھاتے ہیں
الفاظ لکھتے ہیں
آنکھیں
جو سب کچھ دیکھ رہی ہیں
کان
جو آوازِ حق بھی سنتے ہیں
اور ناحق کی للکار بھی

نورالہدیٰ شاہ

No comments:

Post a Comment