تم نہیں پاس، کوئی پاس نہیں
اب مجھے زندگی کی آس نہیں
کشمکش میں نہ روح پڑ جائے
یوں تو مرنے کا کچھ ہراس نہیں
لالہ و گل بجھا سکیں جس کو
عمر سی عمر ہو گئی برباد
دلِ ناداں، عبث اداس نہیں
سانس لینے میں درد ہوتا ہے
اب ہوا زندگی کی راس نہیں
راہ میں اپنی خاک ہونے دے
اور کچھ میری التماس نہیں
کیا بتاؤں مآل شوق جگر
آہ، قائم مِرے حواس نہیں
جگر بریلوی
No comments:
Post a Comment