Saturday, 11 January 2020

وقت نے کیا کیا حسیں ستم

فلمی  گیت

وقت نے کِیا کیا حسیں ستم
تم رہے نہ تم، ہم رہے ہم

بے قرار دل اس طرح ملے
جس طرح ہم کبھی جدا نہ تھے
تم بھی کھو گئے ہم بھی کھو گئے
ایک راہ پر چل کے دو قدم
تم رہے نہ تم ہم رہے ہم
٭
جائیں گے کہاں سُوجھتا نہیں
چل پڑے مگر راستا نہیں
کیا تلاش ہے کچھ پتا نہیں
بن رہے ہیں دل خواب دم بدم
وقت نے کیا کیا حسیں ستم
تم رہے نہ تم ہم رہے ہم

کیفی اعظمی

No comments:

Post a Comment