Thursday, 30 January 2020

ڈیڑھ کمرے کی ایک دنیا میں

صورت حال

ڈیڑھ کمرے کی ایک دنیا میں
ایک بستر ہے، کچھ کتابیں ہیں
آنے جانے کا ایک دروازہ
خیر آتا بھی کون ہے گھر میں؟
نام لیوا رفاقتوں کے امیں
دور کے کچھ قریبی رشتہ دار
کچھ نئے اور کچھ پرانے یار
لا ابالی سے چار چھ شاعر
ایک ذہنی مریضہ قتالہ
اور کچھ خواتین پختہ عمروں کے
سابقہ ایک میری معشوقہ
اور دیگر کہ جن کا ذکر نہیں
خیر مجھ کو بھی کوئی فکر نہیں
آئے جائے کوئی بلا سے مِری
دوستی ہو گئی فنا سے مِری
اب یہی طور چاہیے مجھ کو
چائے اک اور چاہیے مجھ کو

عمار اقبال

No comments:

Post a Comment