Monday 13 January 2020

دل حبیب دکھانے کا حوصلہ نہ ہوا

دلِ حبیب دُکھانے کا حوصلہ نہ ہوا
یہ حال تھا کہ سنانے کا حوصلہ نہ ہوا
مجھے کچھ اسکی بلندی سے خوف آتا تھا
تِری نظر میں سمانے کا حوصلہ نہ ہوا
تمہارے بعد خدا جانے کیا ہوا دل کو
کسی سے ربط بڑھانے کا حوصلہ نہ ہوا
انہیں فسانۂ الفت سنا دیا، لیکن
نظر ملا کے سنانے کا حوصلہ نہ ہوا
گئے تو ذوقِ نظر کو قرار مل نہ سکا
ملے تو آنکھ ملانے کا حوصلہ نہ ہوا
وہ جانتے تھے کہ سر سے گزر چکا پانی
لگا کے آگ بجھانے کا حوصلہ نہ ہوا
وطن عزیز نہ تھا سیف پھر بھی غربت میں
کسی کو دل سے بھلانے کا حوصلہ نہ ہوا

سیف الدین سیف

No comments:

Post a Comment