Wednesday, 22 January 2020

جو ہمارے مرید ہو جائیں

جو ہمارے مرید ہو جائیں
پیر خواجہ فرید ہو جائیں
ان دنوں سب کو ہم میسر ہیں
آئیں، اور مستفید ہو جائیں
یہ مسلمانوں کو سہولت ہے
کچھ بھی کر کے شہید ہو جائیں
ماتھا سجدوں سے داغدار کیا
تا کہ دھبے رسید ہو جائیں
یہی انسانوں کی طہارت ہے
خواب دیکھیں، پلید ہو جائیں
مومنو! کوفیوں سے بہتر ہے
کھلے لفظوں یزید ہو جائیں
ہنس لے تھوڑا مزید ہنس لے یار
تا کہ دکھ بھی مزید ہو جائیں

افکار علوی

No comments:

Post a Comment