Saturday, 11 January 2020

یہ لال رنگ کب مجھے چھوڑے گا

فلمی گیت

یہ لال رنگ کب مجھے چھوڑے گا
میرا غم کب تلک میرا دل توڑے گا
یہ لال رنگ کب مجھے ۔۔۔

کسی کا بھی لیا نام تو
آئی یاد، تُو ہی تُو
یہ تو پیالہ شراب کا
بن گیا، یہ لہو
یہ لال رنگ کب مجھے ۔۔۔

پینے کی قسم ڈال دی
پیوں گا کس طرح؟
یہ نہ سوچا تُو نے یار میں
جِیؤں گا کس طرح؟
یہ لال رنگ کب مجھے ۔۔۔

چلا جاؤں کہیں چھوڑ کے
میں تیرا یہ شہر
نہ تو یہاں امرت ملے
پِینے کو، نہ زہر
یہ لال رنگ کب مجھے ۔۔۔
میرا غم کب تلک میرا دل توڑے گا؟

آنند بخشی

No comments:

Post a Comment