Saturday 11 January 2020

چاند آہیں بھرے گا پھول دل تھام لیں گے

فلمی گیت

چاند آہیں بھرے گا، پھول دل تھام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
چاند آہیں بھرے گا

ایسا چہرہ ہے تیرا، جیسے روشن سویرا
جس جگہ تُو نہیں ہے، اس جگہ ہے اندھیرا
کیسے پھر چین تجھ بِن، تیرے بدنام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
چاند آہیں بھرے گا

آنکھ نازک سی کلیاں، بات مصری کی ڈلیاں
ہونٹ گنگا کے ساحل، زلفیں جنت کی گلیاں
تیری خاطر فرشتے سر پہ الزام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
چاند آہیں بھرے گا

چپ نہ ہو گی ہوا بھی، کچھ کہے گی گھٹا بھی
اور ممکن ہے تیرا، ذکر کر دے خدا بھی
پھر تو پتھر ہی شاید، ضبط سے کام لیں گے
حسن کی بات چلی تو سب تیرا نام لیں گے
چاند آہیں بھرے گا

آنند بخشی

2 comments:

  1. this poetry is not from Anand Bakshi but this is from Mohsin Naqvi.

    ReplyDelete
  2. https://www.youtube.com/watch?v=2kpKvrqBnZs
    Watch youtube video it clearly shows the name of lyrist as Anand Bakhshi.

    ReplyDelete