Friday 31 January 2020

کچھ فاصلے پہ ٹھہرا ہوا ہوں چٹان سے

کچھ فاصلے پہ ٹھہرا ہوا ہوں چٹان سے
اِک بت خریدنا ہے، خدا کی دُکان سے
یہ کائنات ہاتھ میں آنی تو ہے نہيں
پھر کس لیے لپٹتا پِھروں آسمان سے
مہمان بن کے آیا ہے، مہمان بن کے رہ
اتنا لگاؤ ٹھیک نہيں میزبان سے
دریا مِرے پڑوس میں بہتے تو ہیں مگر
پیتا ہوں لے کے آج بھی پانی دکان سے
پہلے تو اس نے شعر سنے مجھ سے میر کے
پھر اس کو عشق ہو گیا اردو زبان سے
میرے علاوہ ایک بھی پاگل نہيں ہوا
پھر کس طرح سے بنتی مِری خاندان سے
اک عمر بیٹھ کر میں یہی دیکھتا رہا
یہ کون دیکھتا ہے مجھے آسمان سے

عمران عامی

No comments:

Post a Comment