Wednesday, 8 January 2020

کون آئے گا

کون آئے گا

شب بھر گرتے پتوں کی آوازیں مجھ سے کہتی ہیں
کون آئے گا
کس کی آہٹ پر مٹی کے کان لگے ہیں
خوشبو کس کو ڈھونڈ رہی ہے
شبنم کا آشوب سمجھ
اور دیکھ کہ ان پھولوں کی آنکھیں
کس کا رستہ دیکھ رہی ہیں
کس کی خاطر
قریہ قریہ جاگ رہا ہے
سُونا رستہ گونج رہا ہے
کس کی خاطر
تنہائی کے ہول نگر میں
شب بھر گرتے پتوں کی آوازیں چنتا رہتا ہوں
اپنے سر پر تیز ہوا کے نوحے سنتا رہتا ہوں

امجد اسلام امجد

No comments:

Post a Comment