Sunday, 16 August 2020

یار روٹھا ہے مرا اس کو مناؤں کس طرح

یار روٹھا ہے مِرا، اس کو مناؤں کس طرح؟
منتیں کر پاؤں پڑ اس کے لے آؤں کس طرح
جب تلک تم کو نہ دیکھوں تب تلک بے چین ہوں
میں تمہارے پاس ہر ساعت نہ آؤں کس طرح
دل دھڑکتا ہے مبادا اٹھ کے دیوے گالیاں
یار سوتا ہے مِرا اس کو جگاؤں کس طرح
بلبلوں کے حال پر آتا ہے مجھ کو رحم آج
دام سے صیاد کے ان کو چھڑاؤں کس طرح
یار بانکا ہے مِرا چھٹ تیغ نئیں کرتا ہے بات
اس سے اے تاباں میں اپنا جی بچاؤں کس طرح

عبدالحئ تاباں

No comments:

Post a Comment