فقط میرے دل سے اتر جائیے گا
بچھڑنا مبارک، بچھڑ جائیے گا
یہ دنیا نہیں ہے میرے پاس تو کیا
میرا یہ بھرم تھا، میرے پاس تم ہو
مگر تم سے سیکھا محبت بھی ہو تو
دغا کیجئیے گا، مکر جائیے گا
یہ مخمور آنکھیں جو بدلی ہوئی ہیں
کبھی ہم نے ان کے ہیں صدقے اتارے
کبھی اب ملاقات ہو جائے ہم سے
بچا کر نظر کو گزر جائیے گا
فقط میرے دل سے اتر جائیے گا
بچھڑنا مبارک، بچھڑ جائیے گا
خلیل الرحمان قمر
No comments:
Post a Comment