Friday, 22 January 2021

بغض و نفرت ہی عام ہے حضرت پیار کرنا حرام ہے حضرت

 بغض و نفرت ہی عام ہے حضرت

پیار کرنا حرام ہے حضرت

آپ کیوں آگ آگ کر اٹھے

میرے ہاتھوں میں جام ہے حضرت

ساری دنیا مرید ہے جس کی

آپ کا وہ غلام ہے حضرت

ہو گیا دل لہو لہو جس میں

اس وفا کو دوام ہے حضرت

گھر کو گھر ہی نہیں سمجھتا وہ

جس کا دل میں قیام ہے حضرت

پارسا ہیں حسِین ہو کر بھی

واہ! کیا انتقام ہے حضرت

آپ نے بھی مجھے غلط سمجھا

آپ کو بھی سلام ہے حضرت


غلام نبی اسیر

No comments:

Post a Comment