Sunday 17 January 2021

یہ حسیں جواں نظارے یہ بہار یاد رکھنا

 گیت/غزل


یہ حسیں جواں نظارے یہ بہار یاد رکھنا

او دور جانے والے میرا پیار یاد رکھنا


تجھے راہ چلتے چلتے کوئی اجنبی ملے جب

تیری سُونی زندگی میں کوئی پھول سا کھلے جب

میری زندگی کی پہلی یہ بہار یاد رکھنا

یہ حسیں جواں نظارے یہ بہار یاد رکھنا

یہ حسیں جواں نظارے 


میری شاعری کے فن کو پرواز تُو نے دی ہے

میرے سازِ دل کو دل تک آواز تُو نے دی ہے

تیرے دم سے میں بنا ہوں فنکار یاد رکھنا

یہ حسیں جواں نظارے یہ بہار یاد رکھنا

یہ حسیں جواں نظارے 


دھڑکن میں تیری لے ہے سانسوں میں تیری سرگم

مرے ہم سفر لبوں پر ہے نام تیرا ہر دم

تُو ہے میری خوشی کا سنسار یاد رکھنا

یہ حسیں جواں نظارے یہ بہار یاد رکھنا

یہ حسیں جواں نظارے 


چراغ جے پوری

No comments:

Post a Comment