Sunday, 17 January 2021

جانے والوں میں اگر نام نکل آئے مرا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جانے والوں میں اگر نام نکل آئے مِرا

گاڑی طیبہ کی ہو، انعام نکل آئے مرا

حکم آ جائے کہ روضے پہ لگے ہو نوکر

اس وسیلے سہی کچھ دام نکل آئے مرا

مجھ کو مہلت ہو، رکوں، کام ہو چاہے کوئی

شہرِ طیبہ میں بہت کام نکل آئے مرا

مسجدِ نبویؐ میں شُرطہ مجھے پابند کرے

کاش کہ ویزے میں ابہام نکل آئے مرا

کاش ہو جائیں طلب طیبہ میں احمد سارے

ان میں اک نام کہیں عام نکل آئے مرا


احمد وصال

No comments:

Post a Comment