رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ہیں باتیں مجھ سے اور دیکھے کواکب
ہوئے کس طرز سے دیکھو مخاطب
یہ اپنا گھر، وہ خوش اندام حیراں
عجوبہ ہے، مخاطب ہے وہ صاحب
جنہیں منظور ہے بس خاک رہنا
ملے ہیں ان کو سب اونچے مراتب
قضا ہو جائے گر تم سے محبت
ازالہ اس کا جیون بھر ہے واجب
احمد وصال
No comments:
Post a Comment