فصیلیں بیچ میں حائل ہیں، آپ کیا جانیں
ہوا کے اپنے مسائل ہیں، آپ کیا جانیں
میں سر اٹھا کے پہاڑوں سے بات کرتا ہوں
جو پستیوں کے فضائل ہیں، آپ کیا جانیں
قدم اٹھیں گے نہیں آپ کی گلی کی طرف
ہم اور کوچے کے سائل ہیں آپ کیا جانیں
غلط نہ خود کو بھی ثابت کروں تو پھر کہنا
جو میرے پاس دلائل ہیں، آپ کیا جانیں
چراغ والے ہیں شاہد نہ باغ والے ہیں آپ
ہوائیں کیوں کہیں مائل ہیں، آپ کیا جانیں
شاہد ماکلی
No comments:
Post a Comment