Saturday, 16 January 2021

ہر نفس اک مستقل فریاد ہے

 ہر نفس اک مستقل فریاد ہے

کتنی پُر غم عشق کی روداد ہے

گھٹ رہی ہیں میرے دل کی قوتیں

اب یہ شاید آخری فریاد ہے

ہو گئی شاید کہ اب تکمیل عشق

ورنہ کیوں شورِ مبارکباد ہے

جسم پابندِ تعین ہو، تو ہو

روح تو ہر قید سے آزاد ہے

پھر کہاں گلشن میں وہ آسودگی

آشیاں جب وقفِ برق و باد ہے

دیکھیے انجام کارِ کائنات

دل مِرا پھر مائلِ فریاد ہے

جس میں ثاقب تھا وہ مجھ سے ہمکنار

مجھ کو وہ منظر ابھی تک یاد ہے


ثاقب کانپوری

No comments:

Post a Comment