نعت رسول مقبولﷺ
بہت بگڑا ہے میرا دل بنا دے
میرے دل کو کسی قابل بنا دے
اسے دنیا نے گھیرا ہے خدایا
تُو اپنے ذکر کا شاغل بنا دے
پھنسا ہے دلدلِ عصیاں کے اندر
تُو اس طوفان کو ساحل بنا دے
ہُوا ہے نفسِ امارہ کے تابع
تُو اطمینان کا حامل بنا دے
میں محروم بصارت ہوں خدایا
بصیرت جلوۂ منزل بنا دے
رہے جو ذکر سے ہر دم مُنور
خدایا!! ایسا میرا دل بنا دے
عطا کر آنکھ مجھ کو رونے والی
اسی کو زیست کا حاصل بنا دے
رسول اللہ کے صدقے میں یا رب
ہمیں فردوس کے قابل بنا دے
ہمیں جو علم کی دولت عطا کی
تُو اپنے فضل سے عامل بنا دے
جو تیری یاد کا مسکن ہو مولا
دلِ محسن کو ایسا دل بنا دے
احسان محسن
No comments:
Post a Comment