Wednesday, 24 February 2021

جب اس نے مجھ کو چھوڑنے کا فیصلہ لیا

 جب اس نے مجھ کو چھوڑنے کا فیصلہ لیا

آنکھوں سے اشکوں کا بھی سمندر بہا لیا

سارے غموں کو اپنے گلے سے لگا لیا

جب ہاتھ اس نے ہاتھ سے یکدم چھڑا لیا

سب کچھ لُٹا دیا محبت کی راہ میں

دیپک کی مثل دل کو ہی میں نے جلا لیا

ہنستے ہوئے مکاں کو جہنم بنا لیا

ہم نے بربادیوں کو سینے سے لگا لیا

دن رات اندھیروں کو ہی عادت بنالیا

دیمک کی طرح عشق نے مجھ کو بھی کھا لیا


مثال حبیب

No comments:

Post a Comment