فلمی گیت
کجرا محبت والا اکھیوں میں ایسا ڈالا
کجرے نے لے لی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان
دنیا ہے میرے پیچھے
لیکن میں تیرے پیچھے
اپنا بنا لے میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان
آئی ہو کہاں سے گوری
آنکھوں میں پیار لے کے
چڑھتی جوانی کی یہ پہلی بہار لے کے
دلی شہر کا سارا مینا بازار لے کے
جھمکہ بریلی والا
کانوں میں ایسا ڈالا
جھمکے نے لے لی میری جان
ہاے رے میں تیرے قربان
دنیا ہے میرے پیچھے
لیکن میں تیرے پیچھے
اپنا بنا لے میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان
موٹر ناں بنگلہ مانگوں
جھمکا ناں ہار مانگوں
دل کو جلانے والے دل کا قرار مانگوں
سیاں بیدردی میرے تھوڑا سا پیار مانگوں
قسمت بنا دے میری
دنیا بسا دے میری
کر لے سگائی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان
جب سے ہے دیکھا تجھ کو
ہو گئے غلام تیرے
اپنا بنا لے گوری
آئیں گے کام تیرے
اپنا یہ جیون سارا
لکھ دیں گے نام تیرے
کُرتا یہ جالی والا
اس پر موتیَن کی مالا
کُرتے نے لے لی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان
ایس ایچ بہاری
شمس الہدیٰ بہاری
No comments:
Post a Comment