Sunday, 27 June 2021

باندھ دستار رقص کرتے ہیں

 باندھ دستار رقص کرتے ہیں

لے کے تلوار رقص کرتے ہیں

توڑتے ہیں ہر ایک پابندی

آ مِرے یار رقص کرتے ہیں

رقص کرتے ہیں اس طرح جیسے

آخری بار رقص کرتے ہیں

ہم فقیروں کا کیا کہ ہم تو یہاں

سرِ بازار رقص کرتے ہیں


محمد حنیف

No comments:

Post a Comment