Sunday 27 June 2021

محاصرے کے دوران

محاصرے کے دوران


 محمود! میرے دوست

دُکھ ایک ایسا سفید پرندہ ہے

جو میدان جنگ کے قریب بھی نہیں پھٹکتا

فوجی کے لیے دُکھ گناہ ہے

وہاں تو میں صرف ایک مشین ہوتا ہوں

جو آگ اُگلتی ہے

اور علاقے کو ایک ایسے سیاہ پرندے میں تبدیل کر دیتی ہے

جو اُڑ نہیں سکتا

(فوجی جو سوسن کے خواب دیکھتا ہے)

اور تم اب ہماری دہلیز پر کھڑے ہو

آؤ، اندر آ جاؤ، ہمارے ساتھ بیٹھو

اور عرب کافی کی چُسکیاں لو

شاید تم بھی محسوس کرنے لگو کہ )

(تم بھی انسان ہو،جیسے ہم ہیں


شاعری محمود درویش

اردو ترجمہ انور سن رائے

No comments:

Post a Comment