Sunday 27 June 2021

سودائے خام سر سے کافور کر دیا ہے

سودائے خام سر سے کافُور کر دیا ہے

دل ان کی یاد نے کیا مسرُور کر دیا ہے

ہر سانس اک لہُو کا دریا بنی ہوئی ہے

دل میں کسی نے ایسا ناسُور کر دیا ہے

اے چشمِ مست جاناں تیری ہی مستیوں نے

نرگس کو یوں چمن میں مخمُور کر دیا ہے

ایمن کے جانے والے ہاں اک نظر اِدھر بھی

جلوہ فروشیوں نے دل طُور کر دیا ہے

پہلے وفا پہ کب تھا آمادہ وہ جفا جُو

میری سِتم کشی نے مجبور کر دیا ہے

ہستی سے میری پہلے واقف نہ تھا زمانہ

اس بُت کی اک نظر نے مشہور کر دیا ہے

خُوش باش اے تصوّر اک حُسن خُود نما نے

جلووں سے خانۂ دل معمُور کر دیا ہے

ہوں بے نیاز صہبا تا حشر اے جمالی

ساقی کی اک نظر نے مخمُور کر دیا ہے


بلقیس جمال بریلوی

No comments:

Post a Comment