Friday, 25 June 2021

اس نے لکھا تھا حرف جدائی مرے لیے

 اس نے لکھا تھا حرف جدائی مِرے لیے

پھر مٹ گئی تھی ساری خدائی مرے لیے

گجرے تمام شہر میں بانٹ آیا تو کھُلا

گھر میں بھی منتظر تھی کلائی مرے لیے

سندر گلاب خواب تو خوابوں کی بات ہے

یہ رات نیند بھی تو نہ لائی مرے لیے

پُر نُور سر زمین پہ آ کر بھُلا دیا

کس نے لہو سے شمع جلائی مرے لیے

وہ بھی تھے رتجگوں کی مسافت میں ہم سفر

تاروں نے رات رات سجائی مرے لیے

فیروز میں نے خود ہی سلاسل پہن لیے

ممکن نہیں ہے اب تو رہائی مرے لیے


فیروز شاہ

No comments:

Post a Comment