درخت شاداب پھل رسیلے ہوا کریں گے
کبھی یہ موسم بہت نشیلے ہوا کریں گے
کبھی کبھی سر تلک پہنچ جائیں گی وہ لہریں
کبھی کبھی صرف پاؤں گیلے ہوا کریں گے
ہم اتنی تعداد میں لگائیں گے پیڑ پودے
خزاں کے موسم میں صحن پیلے ہوا کریں گے
ہمارا خیمہ لگایا جائے گا چاندنی میں
ہمارے پہلو میں صرف ٹیلے ہوا کریں گے
خرم آفاق
No comments:
Post a Comment