عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یا رسول اللّٰہﷺ تیرے در کی فضاؤں کو سلام
گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام
والہانہ جو طوافِ روضۂ اقدس کریں
مست و بے خود وجد کرتی ان ہواؤں کو سلام
شہرِ بطحا کے در و دیوار پہ لاکھوں درودﷺ
زیرِ سایہ رہنے والوں کی صداؤں کو سلام
جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا
ان فقیروں، راہگیروں اور گداؤں کو سلام
مانگتے ہیں جو وہاں شاہ و گدا بے امتیاز
دل کی ہر دھڑکن میں شامل ان دعاؤں کو سلام
اے ظہوری خوش نصیبی لے گئی جن کو حجاز
ان کے اشکوں اور ان کی التجاؤں کو سلام
محمد علی ظہوری
No comments:
Post a Comment