Thursday, 22 September 2022

میں نے بھوک کو دیکھا ہے

 بھوک


میں نے بھوک کو دیکھا ہے

اس کے ناخن گندے ہیں

اس کی صورت میلی ہے

اس کے جبڑے ڈھیلے ہیں

اس کے پیٹ پہ پتھر ہیں

اس کا چہرہ اترا ہے

اس کے ہاتھ میں کاسہ ہے

میں نے بھوک کو دیکھا ہے

اس کے ناخن گندے ہیں


میر ساگر رحمان

No comments:

Post a Comment