Wednesday, 21 September 2022

درد و آلام کے مارے ہوئے کیا دیتے ہیں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


درد و آلام کے مارے ہوئے کیا دیتے ہیں

ہم تو بس انﷺ کی نگاہوں کو دعا دیتے ہیں

جو بھی مجرم مری سرکارؐ کے دامن میں چھپے

عرش والے اسے جنت کی سزا دیتے ہیں

عقل والوں کے نصیبوں میں کہاں ذوقِ جنوں

عشق والے ہیں جو ہر چیز لٹا دیتے ہیں

اللہ اللہ کیے جانے سے نہ اللہ ملے

اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

بندہ بننا ہے خدا کا تو گدا بن انﷺ کا

جو فقیروں کو شہنشاہ بنا دیتے ہیں

یاد آتی مدینے کی ظہوری جو ہمیں

غم کے مارے ہوئے کچھ اشک بہا دیتے ہیں


محمد علی ظہوری

No comments:

Post a Comment