Wednesday, 21 September 2022

ہمیں پھر سے عطا ہو سرفرازی یا رسول اللہ

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


ہمیں پھر سے عطا ہو سرفرازی یا رسول اللہﷺ

جواں جذبوں میں ہو روحِ حجازی یا رسول اللہﷺ

ہمیں گھیرا ہوا ہے دشمنوں نے چار جانب سے

کہاں ہیں ملتِ بیضا کے غازی یا رسول اللہﷺ

امیروں کو فراغت ہی نہیں ہے عیش و عشرت سے

غریبوں کی ہو حق سے کارسازی یا رسول اللہﷺ

مسلماں کاش، ملت کی بھلائی کا ذرا سوچیں

لگا دیں ہر طرح سر دھڑ کی بازی یا رسول اللہﷺ

درودوں کا ثمر ہے نعمتوں کا سلسلہ شاہین

سدا حاصل رہے یہ دلنوازی یا رسول اللہﷺ


نجمہ شاہین کھوسہ

No comments:

Post a Comment