عارفانہ کلام نعتیہ کلام
سبز ہے نور بھی حِصار بھی سبز
آپﷺ کے شہر کا غبار بھی سبز
معجزہ ہے یہ آپﷺ کی ضَو کا
ہو گیا سارا ریگزار بھی سبز
شوقِ دیدارﷺ میں مہکتے ہوئے
پھول تو پھول، سارے خار بھی سبز
عکس ہیں آپﷺ نقشِ سدرہ کا
روشنی آئینے کے پار بھی سبز
جب سے صلّ علیٰؐ ہے وردِ نفس
لا الٰہ کی ہر پکار بھی سبز
ناہید ورک
No comments:
Post a Comment